0

پاکستانی گانے بلاک بسٹر پر فرانسیسی فٹبال ٹیم کپتان امباپے کی انٹری

لندن (نیا محاز ) پاکستان کوک سٹوڈیو سیزن 15 کے گانے بلاک بسٹر میں فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان امباپے کی بھی انٹری ہوگئی۔پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹرینڈنگ آڈیوز میں شامل ہونے والے گا نے بلاک بسٹر کو اب فیفا نے بھی فرانسیسی کپتان کی انٹری کی ویڈیو میں استعمال کیا ہے۔ٹک ٹاک پر کلین امباپے کے مختلف میچوں سے لے کر بنائی گئی ویڈیو میں بلاک بسٹر کو بطور بیک گرانڈ میوزک شامل کیا گیا۔
گانے کے پروڈیوسر زلفی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فیفا ٹک ٹاک کی یہ ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ کوک سٹوڈیو پاکستان سے لے کر فیفا کے عالمی اسٹیج تک ہمارے بلاک بسٹرنے ابھی فیفا کے آفیشل ٹک ٹاک پیج جگہ بنائی ہے، بلاشبہ یہ غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز حدود سے بالاتر ہیں، یہ بڑی کامیابی ہے، مبارک ہو پاکستان۔اس سے قبل فیفا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کے گانے کو استعمال کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں