0

کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھر زور پکڑ گئیں

ممبئی(نیا محاز ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سے ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ گزشتہ روز جرمنی سے ممبئی پہنچیں، اس مرتبہ بھی انہوں نے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان کے حاملہ ہونے کی افواہوں کو پھر سے زندہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل سے بھی گزشتہ ہفتے ان گردشی خبروں سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔وکی کوشل نے جواب دیا تھا کہ جب اچھی خبر ہوگی تب ضرور بتائوں گا، جب بھی وقت آئے گا، ہم اعلان کرنے میں شرمائیں گے نہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اداکارہ کے حوالے سے ایسی ہی خبریں انٹرنیٹ اور کچھ میڈیا ویب سائٹس پر پھیلائی گئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کی پی آر ٹیم نے گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے غیر مصدقہ رپورٹنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں