لاہور (نیا محاز )سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ’ جی آر 150‘ (GR 150)بغیر انٹرسٹ 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
صیلات کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کے باعث حال ہی میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث متوسط طبقے کیلئے نئی موٹر سائیکل خریدنا ایک سہانے خواب جیسا لگنے لگا جس کے باعث کمپنی کو بھی کم سیلز کا سامنا کرنا پڑا ، سیلز کو بڑھانے کیلئے کمپنیوں کے پاس اب انسٹالمنٹ آفرز دینے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں بچا ہے ۔
ہونڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنی جی آر 150 بغیر انٹرسٹ کے 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے تاہم خواہشمند کو قیمت کا 25 فیصد ایڈوانس ادا کرنا ہو گا ۔
موٹر سائیکل خریدنے کیلئے آپ کو اپنے قریبی سوزوکی شوروم پر جانا ہوگا اور 25 فیصد ڈاون پیمٹ کر کے فوری موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں ۔
GR 150 کی قیمت 547000 روپے ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ روزمرہ استعمال ہونے والے سب سے مہنگی بائک ہے۔