0

حدیث مبارک بھی ہے کہ راستے میں پتھر پڑا نظر آئے تو ہٹا دو، آپ کیوں ہمیں گناہ گار کررہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے روسٹرم پر پڑی کتاب کےحوالے سے ریمارکس

اسلام آباد(نیا محاز )چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران روسٹرم پر پڑی کتاب کے حوالے سے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حدیث مبارک بھی ہے کہ راستے میں پتھر پڑا نظر آئے تو ہٹا دو، آپ کیوں ہمیں گناہ گار کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں زرعی رقبے میں رکاوٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،روسٹرم پر پڑی کتاب کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے کیس کمزور ہے، اتنی بڑی کتاب ساتھ لائے ہیں،اب کتاب کی دیوار درمیان میں حائل کررہے ہیں،حدیث مبارک بھی ہے کہ راستے میں پتھر پڑا نظر آئے تو ہٹا دو، آپ کیوں ہمیں گناہ گار کررہے ہیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس نمٹا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں