نئی دہلی (نیا محاز ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے کچھ میچز ہائبرڈ ماڈل پر متحدہ عرب امارات یا پھر سری لنکا میں ہوں گے،اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز سری لنکا یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، سری لنکا میں جولائی کے آخر میں ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔