0

ایلون مسک نے نوجوانوں کو کامیابی کے لیے پانچ سنہری اصول بتا دئیے

نیویارک(نیا محاز ) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک دنیا کے کامیاب ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں اور اب انہوں نے نوجوانوں کو کامیابی کے لیے پانچ سنہری اصول بتائے ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایلون مسک نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”ہمیشہ کارآمد شخص بنیے۔ جتنا آپ معاشرے سے لے رہے ہیں، اس سے زیادہ معاشرے کو واپس کیجیے۔ کبھی لیڈر بننے کی کوشش نہ کیجیے۔ مطالعہ کیجیے اور معلومات کو ذہن نشین کرنے کی کوشش کیجیے اور لوگوں سے گفتگو کیجیے۔“
ان پانچ اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے ایلون مسک کہتے ہیں کہ ہمیشہ ایسے کام کیجیے جو لوگوں اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں۔ دنیا کے لیے فائدہ مند ہونا بہت مشکل کام ہے، بہت ہی مشکل۔وہ کہتے ہیں کہ اکثر اوقات آپ جن لوگوں کی بطور لیڈر خدمات حاصل کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں وہ لیڈر بننے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔ چنانچہ کامیاب انسان بننے کے لیے آپ بھی کبھی لیڈر بننے کی کوشش نہ کریں۔
ایلون مسک کہتے ہیں کہ میں بچپن میں انسائیکلوپیڈیا پڑھا کرتا تھاتاہم میں آپ کو انسائیکلوپیڈیا پڑھنے کی نصیحت نہیں کروں گا مگر میں کہوں گا کہ آپ زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات کو ذہن نشین کریں۔ اسی طرح آپ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے بات کیجیے۔ آپ کو لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں