0

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (نیا محاز ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا ۔اسی طرح پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ،پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں