اسلام آباد(نیا محاز ) سی ڈی اے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار مالی سال 2023-24 کے دوران 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کرلیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریونیو جنریشن کے لئے منفرد اقدامات کئے گئے۔ مئی اور جون میں سی ڈی اے نے 7.9 ارب روپے وصول کئے۔ مالی سال 22-2021 میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 24-2023 کے لئے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ مالی سال کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ کے دوران محنت اور جذبے سے کام کرکے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا ہے۔ آئندہ مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہوگی۔
0