0

تمام سیاستدانوں کے جھوٹ اکٹھے کرلیں تب بھی عمران خان کے جھوٹ زیادہ ہیں: خواجہ آصف برس پڑے

کراچی (نیا محاز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے سارے فیصلے پاکستانی قوم کے گلے کا طوق بنے ہوئے ہیں، تمام سیاستدانوں کے جھوٹ اکٹھے کرلیں تب بھی عمران خان کے جھوٹ زیادہ ہیں۔ ماضی میں عمران خان فون ٹیپنگ کے فوائد بتاتے رہے ہیں، عمران کہتے تھے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ،اسد قیصر آج گھگھو بن کر بیٹھا ہوا ہے جواب دے کیوں ہمیں تحفظ نہیں دیا، اسد قیصر اس وقت ہماری منتیں کرتا تھا کہ عمران خان ناراض ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ میں بھی قومی سلامتی کی چھتری تلے فون ٹیپنگ کا کام ہوتا ہے، ان ممالک کے سیٹلائٹ جو دن رات چکر لگاتے ہیں وہ یہی کام کرتے ہیں، یہ ممالک پاکستان سمیت پوری دنیا کی انٹیلی جنس کرتے ہیں، جو لوگ کل فون ٹیپنگ کی تعریفیں کررہے تھے وہ آج اس پر تنقید کرنے والے کون ہوتے ہیں، ہم نے جو اے پی سی بلائی ہے اس میں یہ سارے اصول طے کرلیتے ہیں ، میں اس بریفنگ میں بیٹھا تھا جس میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے عمران خان کی طرف سے کہا تھا کہ ہم نے چار پانچ ہزار لوگ پاک کرلیے ہیں یہ پاکستان کی آباد ی میں شامل ہوجائیں گے ، عمران خان کی مذاکرات کیلئے نیت ٹھیک نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں