0

معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں، حماس

حماس جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اپنی اعلان کردہ شرائط پر ثابت قدم ہے،ترجمان
مقبوضہ بیت المقدس(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) حماس کے ترجمان جہاد طحہ نے زور دے کر کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں کی ناکامی کی ذمہ داری اسرائیل کے ساتھ امریکی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے عرب ٹی وی ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ حماس ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کے لیے کھلی ہے کیونکہ یہ فلسطینی عوام کے مسائل کی خدمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اپنی اعلان کردہ شرائط پر ثابت قدم ہے۔ اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں