0

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آ باد (نیا محاز )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے اورنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے افسرذیشان جاوید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے. وومن میڈیکل آفیسر نواز شریف ٹیچنگ ہسپتا ل لاہور ڈاکٹر فرخندہ بِسمل کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے لیڈی میڈیکل آفیسر پاکستان مِنٹ لاہور تعینات کیا گیا جبکہ ای این ٹی کنسلٹنٹ، ٹی ایچ کیو ہاسپٹل، کلر سیداں، راولپنڈی ڈاکٹر زیمل شاہان کو تبدیل کر کے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ای این ٹی سپیشلسٹ نرم اسپتال اسلام آباد تعینات کیا گیا ، مزید برآں پمز اسپتال اسلام آباد میں تعینات محکمہ صحت بلوچستان حکومت کی فارمسسٹ راحیلہ غفار کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 2 سال کا اضافہ کیا گیا جو کہ 9 جنوری 2024 سے شمار ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں