کراچی (نیا محاز )انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہو کر 278 روپے 35 پیسے ہو گیاہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 900 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔