0

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 09 جولائی2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 45 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 86 روپے کی کمی سے 210,134 روپے سے کم ہو کر 210,048 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,622 روپے سے کم ہو کر 192,544 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,376 ڈالر سے کم ہو کر 2,362 ڈالر ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں