0

16 سالہ گھریلوملازمہ کی مبینہ خودکشی کاکیس، عدالت نے مالک کی ضمانت کنفرم کر دی

کراچی (نیا محاز )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا ملزم جائے وقوعہ پر نہیں تھا، ملزم کا ڈی این اے بھی میچ نہیں ہوا۔

عدالت نے گھر کے مالک کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت کنفرم کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف درخشاں تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے سولہ سال کی ملازمہ 14 مئی کو خیابان بخاری میں بنگلے میں مردہ پائی گئی تھی ، بنگلے کے مالکان کے مطابق ملازمہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں