0

لاہور:چلڈرن ہسپتال میں بچے کی تبدیلی کی اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور (نیا محاز )لاہور:چلڈرن ہسپتال میں بچے کی تبدیلی کی اصل کہانی سامنے آگئی۔
مقدمہ مدعی (نومولودکے والد)نے پولیس اور عدالت کے روبرو بیان دیکر ہسپتال سے ملنے والے نومولود کو اپنی اولاد تسلیم کرلیا جس کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد عرفان کا بیان حلفی اور پولیس تفتیش عدالت میں جمع کروادی گئی ہے،نومولود کی لاش کی تصدیق گوجرانوالہ کے ہسپتال سے بھی کروائی گئی ، ہسپتال نے تصدیق کی جس کی لاش لائی گئی اسی بچے کی پیدائش ہوئی تھی ، نومولود کی جنس پر والدین کو غلط فہمی ہوئی،والدین نے رشتہ داروں میں بیٹا پیدا ہونے کی خبر دی تھی ، نومولود کے انتقال کے دوران اصل جنس سامنے آنے پر والدین نے بچہ تبدیلی کی کہانی بنائی گئی،ڈی این اے رپورٹ مزید حقائق کا تعین کرےگی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں