نیروبی ()کینیا کی حکومت نےعوامی طاقت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، کتنے ریاستی ادارے تحلیل کر دیئے گئے اور کون کونسے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
کینیا میں عوامی مطالباہ تسلیم کرتے ہوئے 37ریاستی ادارے تحلیل کر دیئے گئے۔”جنگ ” نےغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی افریقی ملک کینیا میں عوامی طاقت نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، صدر مملکت ولیم روٹو نےبڑے پیمانے پر سرکاری اخراجات میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے۔ مشیروں کی تعداد آدھی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت نے 37ریاستی ادارے بھی تحلیل کر دیے ہیں، جب کہ 60سال کے سرکاری ملازمین کو بھی بغیر کسی توسیع کے فوری ریٹائر ہونا پڑے گا۔سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر ایک سال تک پابندی عائد کر دی گئی، ریاستی اہلکاروں کے غیر ضروری سفر پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کینیا میں اضافی ٹیکس اور حکومتی اخراجات کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے نوجوانوں نے زبردست مظاہروں کی شاندار قیادت کی جس کی وجہ سے صدر روٹو کو ٹیکسز میں اضافے پر مشتمل فنانس بل ختم کرنا پڑا۔