0

ثناء جاوید اور شعیب ملک کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی (نیا محا ز) پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی شعیب ملک اور اُن کی دوسری اہلیہ، اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق

گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی تھیں۔یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا گیا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس وقت سے قبل ہی فروخت ہو گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔
اس دوران پاکستان کے لیجنڈز کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔اس میچ میں اپنے ہمسفر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ثناء جاوید بھی ایجبسٹن کے میدان میں نظر آئیں اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
میچ کے دوران جہاں لیجنڈز کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے کرکٹ شائقین کو محظوظ کیا وہیں اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک بھی کیمرا مین کے نشانے پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں