لندن (نیا محاز ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے اہلیہ کے ہمراہ تماشائی بن گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے، ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس میچ میں شاہین آفریدی اپنے سُسر شاہد آفریدی کو اہلیہ کے ہمراہ سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس میچ میں پاکستان لیجنڈز نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے 68 رنز سے شکست دیکر ٹی20 ورلڈکپ میں موجودہ ٹیم کا بدلہ لیا۔میچ کے دوران شاہد آفریدی کی بیٹنگ آئی تاہم وہ اپنے مخصوص انداز میں محض صفر پر پویلین لوٹ گئے تاہم سابق آل راؤنڈر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 اوورز میں محض 9 رنز دیئے۔