شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جمع ، طلبی کے نوٹسز جاری
لاہور(نیا محاز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلاﺅگھیراﺅ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے ،پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر9 مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، چالان میں پچاس سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے۔چالان میں شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام عائدکیا گیا ہے ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔
خیال رہے کہ جلاﺅ گھیراﺅ کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کیخلاف شادمان پولیس نے درج کررکھا ہے۔