لاہور ( نیا محاز ) الامین اکیڈمی سی ایس ایس/پی ایم ایس اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کرنے کی تقریب باغ جناح لائبریری لاہورمیں ہوئی۔صدر الامین اکیڈمی پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی اورڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریزپنجاب حافظ توفیق احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔جس میں کاشف منظور ڈی جی لائبریریز پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الامین اکیڈمی پاکستان کا پہلا اسکالرشپ پراجیکٹ چلا رہی ہے جس سے اب قلم اور کتاب سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات اسکالرشپ کی بنیاد پر فری کلاسز ،فری کھانا اور فری رہائش کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
مجیب الرحمان شامی چیف پیٹرن الامین اکیڈمی نے ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی ملک کی مثبت سمت کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے یہی کوشش ہماری الامین اکیڈمی کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہے کہ ہم ایسی بیوروکریسی بنانے میں کامیاب ہو جائیں جو قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کے فرمودات کی روشنی میں ملک کو آگے لیکر بڑھے ۔
سہیل وڑائچ پیٹرن الامین اکیڈمی نے کہا کہ تاریخی جگہ کو آباد کرنا اور اس کے اندر مزید نکھار پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاریخ ساز قائداعظم لائبریری کے اندر اس تقریب کا انعقاد ہونا سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے طلبا وطالبات قسمت کو چار چاند لگائے گا پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی صدر الامین اکیڈمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ ہی کوشش ہے کہ عام خاندانوں کے بچے بھی کامیابی کی مزن حاصل کریں تاکہ وقت کی رفتا کو سمجھتےہوئے ان کی زندگیاں بھی بہتر سمت میں چل سکیں ۔
آخر میں ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز کاشف منظور کی جانب سے معزز مہمانان گرامی کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔