0

لاہور لیسکو میں صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف ، پیسے بٹورنے کا نیا طریقہ ، حیران کن انکشاف

لاہور (نیا محاز )نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ لیسکو نے صارفین کو مبینہ طور پر لوٹنے کیلئے اضافی یونٹس ڈال کر بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے اضافی بٹورنے کا نیا منصوبہ شروع کر دیاہے جس سے صارفین سراپہ احتجاج ہیں اور ان کی شنوائی کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لیسکو کے ماہانہ بل 170 سے 200 یونٹ والوں کو 5 ہزار روپے اضافی دینا پڑے ، لیسکو ذرائع کا کہناہے کہ 201 سے اوپ یونٹ ڈالنے سے بل 8 ہزار روپےسے بڑھ گیا ، جن لوگوں کے 170 سے 200 یونٹ تک استعمال ہوتے تھے انہیں مبینہ طور پر ٹیکنیکلی ایک یونٹ اضافی ڈال کر 201 ایک یونٹ کا بل بھیجا ، جس شہری کا بل 3 ہزار 73 روپے آتا تھا اسے 5 ہزار روپے اضافی دینا پڑے ۔
ایک نہیں بلکہ ایسی ہزاروں شکایات سامنے آئی ہیں ، لیسکو کے ہزاروں صارفین کو 200 یونٹ سے اوپر والی کیٹیگری میں زبردستی شامل کیا گیا ہے ، ایس ڈی او اور ریونیو آفسر بل درست کرنے کی بجائے صارفین کو جمع کروانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ افسران دفاتر میں کسی شہری سے ملنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں، ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں