0

حج پر گئی پاکستانی خاتون کے ہاں مدینہ منورہ میں بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا گیا؟ جانئے

جدہ (نیا محاز ) فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بلوچستان سے آئے پاکستانی جوڑے کے ہاں صحت مند لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے، مدینہ منورہ میں پیدا ہونے کی مناسبت سے والدین کی خوشیاں دوبالا اور بچے کا نام ’محمد‘ رکھا گیا۔

پاکستان حج میڈیکل مشن مدینہ منورہ کی لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں نے ماں اور بچے کی بہترین دیکھ بھال کی اور یقینی بنایا کہ دونوں کو ضرورت کے مطابق طبی سہولیات میسر آئیں۔ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو اور وزارت مذہبی امور کے افسران نے پاکستان ہاؤس والدین کو ایک خصوصی تقریب میں مدعو کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی پیش کیں اور والدین کو تحفے دیے گئے۔ سعودی وزارت حج کے حکام نے بھی مشن کا دورہ کیا اور نومولود کے والدین سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے اہلخانہ کی خوشی پر کہا کہ حج کے دوران والدین کے لیے ہمیشہ یہ لمحہِ یادگار رہے گا، جو مدینہ منورہ کے ساتھ گہری وابستگی اور یہاں گزرے لمحوں کی یاد دلاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں