0

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر سٹارمر کو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 05 جولائی2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر سٹارمر کو پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

نائب وزیراعظم نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ مشترکہ تاریخ اور عوام سے عوام کے درمیان گہرے اور وسیع البنیاد تعلقات کے حامل ہیں۔ نائب وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سر کیئر سٹارمر کے دور حکومت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک عالمی امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں