لاہور(نیا محاز )مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو گوشت 24 روپے سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 24 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے مقرر کر دی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 16 روپے کی کمی جبکہ پرچون ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو تھا،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو تھا۔