اسلام آباد (نیا محاز ) موٹروے ایم2 بلکسر انٹر چینج کے قریب بس کو حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بارش اور پھسلن کی وجہ بس آگے جانے والے ٹرالر میں ٹکرا گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کا اغاز کر دیا گیا ہے، مسافر بس میں 47 افراد سوار تھے جو کہ محفوظ رہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو شفٹ کرنے کے لیے ایمبولینسز منگوائیں۔