0

وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد(نیا محاز )وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد کردی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محرم الحرام میں فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی،وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا، صوبوں کی جانب سے 6ایپلی کیشنز کو 6سے 11محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا،وفاقی حکومت نے کہاکہ موبائل سگنلز بھی ان مقامات پر بند ہونگے جہاں جلوس اور مجالس ہونگی،سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے، وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں