0

ایف بی آر کے کرپٹ افسران کو سائیڈ لائن کئے جانے کا امکان

فہرست تیار کر لی گئی ،ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے دونوں افسران شامل ہیں
لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 جولائی2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث درجنوں سینئر افسران کو ایڈمن پول میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مبینہ بدعنوان افسران کی فہرست تیار کرلی ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی ایڈمن پول میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

فہرست میں ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے دونوں افسران شامل ہیں جنہیں ایڈمن پول میں رکھا جائے گا۔ایف بی آر نے بجٹ سے قبل ان افسران کی فہرستیں تیار کی تھیں لیکن بجٹ کی تیاری کی مشق کی وجہ سے اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا۔یہ دو ماہ کے اندر دوسری بڑی تبدیلی ہوگی جب گریڈ 20 کے عہدیداروں سمیت سینئر عہدیداروں کو ایڈمن پول میں رکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں