لاہور(نیا محاز )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی کاکہناتھا کہ بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا ، مگر اچھی خبر ہی ہوگی،پاک بھارت سیزیز کے حوالےسے اچھی خبر ہوگی،ان کاکہناتھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹکٹس کا کوٹہ نہیں ہوگا، پی سی بی والوں کو کہا ہے کہ ٹکٹ پر لوگ آپ کو تنگ کریں گے،ٹکٹس پیج کر پی سی بی کا ریونیو بڑھائیں گے،فری ٹکٹس کا رواج ختم کرنا ہوگا،ان کا مزید کہناتھا کہ پاک بھارت سیزیز کیلئے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی اچھی آپشنز ہیں۔