0

کرکٹ ٹیم دھڑوں اور گروپ بندی کا شکار ہے، محسن نقوی کو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے : یحییٰ حسینی

کراچی ( نیا محاز )سینئر سپورٹس صحافی یحییٰ حسینی نے کہا کہ پاکستانی قوم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف دیکھ رہی ہے، کرکٹ ٹیم واضح طور پر دھڑوں اور گروپ بندی کا شکار ہے۔

صحافی یحییٰ حسینی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کچھ چیئرمینز رمیز راجہ، نجم سیٹھی، شہریار خان، احسان مانی نے کوئی کام نہیں کیا، محسن نقوی کو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جو پاکستان کرکٹ کیلئے دور رس ثابت ہوں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں یحیٰ حسینی نے بھی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں