0

کے پی: سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

پشاور(نیا محاز )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینار اور بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصول کے تحت کئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے اور مالیاتی نظم وضبط کے لئے وضع کردہ رہمنا اصولوں کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے۔مراسلے کے مطابق اسامیوں کی تخلیق میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیس ٹو کیس کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمبولنس، فائرٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اورمشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی جبکہ سرکاری خرچے پر ورکشاپس، سیمینارز اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پاپندی ہوگی۔مراسلے کے مطابق پراجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی جائے گی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی اسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں