0

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے فوادچودھری سے متعلق اہم بیان دیدیا

اسلام آباد(نیا محاز )تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے فوادچودھری سے متعلق کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود بتایا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد کا کردار مشکوک تھا،بانی پی ٹی آئی کے مطابق فوادچودھری جنرل باجوہ کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ فوادچودھری پر فرمائشی کیس بنے،یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ وی آئی پی جیلوں میں رہے اور ان کی میٹنگ تھی،فواد بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارے خلاف بول پڑے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا فواد کہہ رہا ہے خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے، فوادچودھری ، باجوہ صاحب کے ساتھ پیغام رسانی کا کام بھی کر رہے تھے،فوادچودھری پارٹی کے مفادات کیخلاف بھی کام کر رہے تھے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ پارٹی، فوادچودھری کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے،جب پارٹی کو حوصلے کی ضرورت تھی ان جیسے لوگ بھاگ گئے تھے،فوادپارٹی میں آتے ہیں تو پھر باقی لوگوں کا کیا قصور؟انہیں بھی واپس لیں،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے پاکستان جاتے ہی ان سے ملاقات کروں گا، بانی پی ٹی آئی سے 15یا 16تاریخ تک ملاقات ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں