اسلام آباد (نیا محاز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 2 لاکھ 10 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جا چکی ہیں جبکہ 61 ہزار 996 سمز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر بحال کی گئی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طو ر پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ماضی میں ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے رہیں ہیں لیکن بعد میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے بند کر دیے۔
0