0

منی لانڈرنگ کیس میں کرسٹل ڈیسوزا، کرن واہی کے بعد نیا شرما بھی طلب

ممبئی (نیا محاز )منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی سے پوچھ گچھ کے بعد نیا شرما کو بھی طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی سے بین الاقوامی بروکرز کے ذریعے غیر قانونی آن لائن فاریکس ٹریڈنگ سے منسلک ہونے پر پوچھ گچھ کی۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسی نے دونوں اداکاروں سے آج منی لانڈرنگ کیس میں سوالات کیے، جس کے بعد نیا شرما کو طلبی کا سمن جاری کیا۔

نیا شرما، کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور نام ہیں، جو کئی ڈراموں اور شوز میں پرفارم کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں