0

سردار شیر علی گورچانی نے اجلاس میں شریک تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے تعاون سے یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

لاہور ( نیا محاز ) دریائے چناب میں مرالہ کے مقام 4 سے 7 جولائی تک درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب سے ملحقہ اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ، خانیوال، مظفرگڑھ، ملتان اور راجن پور کے ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو آپریشن کے لیے پیٹرول و ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں