0

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا مگر کتنا؟ جانیے

لاہور (نیا محاز ) لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غیر اعلانیہ طور پر انٹر سٹی کرایوں میں اضافہ کردیا۔

“جیو نیوز” کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے انٹر سٹی کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر کرایوں میں 10روپے سے200 روپے تک ازخود اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی نئے بجٹ میں لگائے گئے اعشاریہ پانچ فیصد کے ایڈوانس ٹیکس کو واپس نہ لینے پر 5 جولائی کو پیٹرول پمپس کی ہڑتال کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں