0

اترپردیش: مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک

نئی دہلی (نیا محاز ) بھارتی ریاست اترپردیش میں نئی دہلی سے تقریباً 140کلومیٹر دور مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 3بچوں سمیت27افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

حادثے میں ہلاک ہونیوالوں میں 22 خواتین، 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں