اسلام آباد (نیا محاز ) گزشتہ 10ماہ کے دوران پاکستانی 54کروڑ ڈالرزسے زائد کی چائے پی گئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔
گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔