0

عمران خان کو قید میں رکھنے سے متعلق اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کا بیان بھی آ گیا

کراچی (نیا محاز ) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو قید میں رکھنے سے متعلق اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کا بیان بھی آ گیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کا من مانے انداز میں قید رکھا جانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

“جنگ ” نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ʼآربیٹریری ڈیٹنشن ورکنگ گروپ‘ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس عمل کا ʼʼمناسب مداوا یہ ہو گا کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عالمی قانون کے مطابق ہرجانے کا حق دیا جائے۔‘‘ خیال رہے کہ عمران خان سائفر کیس اور توشہ خان کیس کے علاوہ دوران عدت نکاح سے متعلق کیسز میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے خلاف مختلف نوعیت کے دیگر کیسز کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں