0

اعظم خان پی سی بی کی 2 لیگز پالیسی کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

وکٹ کیپر بیٹر کیربیئن پریمیر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے : ذرائع
لاہور (نیا محاز اخبار۔ 2 جولائی 2024ء ) قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیے اپلائی نہیں کیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز 2 ٹی ٹونٹی لیگز کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
2 لیگز کی پالیسی جس کا مقصد کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو سنبھالنا اور نیشنل ڈیوٹی کیلئے دستیابی کو یقینی بنانا ہے، نے کھلاڑیوں کو منتخب ہونے کے باوجود بعض لیگز سے دستبردار ہونے پر اکسایا ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے درخواست نہیں بھیجی اور وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کےلیے رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔

اعظم خان کا فیصلہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے اسی طرح کے اقدام کے بعد ہے جو حال ہی میں کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی اور یو اے ای میں آئی ایل ٹی 20 کھیلنے کے لیے دی ہنڈریڈ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا مگر صائم ایوب کی سی پی ایل کےلیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں