0

کراچی سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار،کئی منسوخ

کراچی (نیا محاز )کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کاشکار ،متعدد منسوخ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304دو گھنٹے تاخیر کاشکار ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308ساڑھے چار گھنٹے ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304دو گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522 تاخیر کا شکار ہو گئی۔علاوہ ازیں کراچی سے نجف جانے والی فلائٹ بغداد کی پرواز آئی ایف 334 منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے کولمبو جانے والی سری لنکا کی پرواز یو ایل 184 منسوخ،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 200،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 ،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اورکراچی سے پشاور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 554 بھی منسوخ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں