اسلام آباد(نیا محاز )وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ امن کے لئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقوں تیراہ، خیبر، لکی مروت میں آپریشن پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔