0

امبانی خاندان کا بیٹے کی شادی سے قبل غریب افراد کی شادیاں کرانے کا اعلان

امبانی خاندان کا بیٹے کی شادی سے قبل غریب افراد کی شادیاں کرانے کا اعلان

نئی دہلی (نیا محاز )بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ شادی کی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بہترین کھانا، عالیشان سجاوٹ اور خوبصورت جشن منایا جائے گا۔وہیں اس شادی کے ساتھ امبانی خاندان نے غریب افراد کی اجتماعی شادیاں کا کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔امبانی خاندان کی جانب سے غریب افراد کی اجتماعی شادی کی تقریب ممبئی کے علاقے پلگھر میں منعقد کی جائے گی۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو بھارتی شہر ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں