اسلام آباد(نیا محاز )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے شبلی فراز، رؤف حسن، شیخ وقاص اکرم، سالار خان کاکڑ، عامر ڈوگر اور عاطف خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔