0

دو آشناؤں سے مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو عمر قید

خیرپور نیا (محاز )خیرپور کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ایک عورت کو دو مردوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

نصرت پھلپوٹو نے 2021 میں عبدالخالق پھلپوٹو اور عبدالستار پھلپوٹو کے ساتھ مل کر اپنے شوہر اللہ بخش پھلپوٹو کو موت کے گھاٹ اتارا تھا اور کی لاش کیلے کے باغ میں پھینک دی تھی۔اسپیشل جج محمد اسلام الحق آرائیں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی اور تینوں مجرموں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق اللہ بخش پھلپوٹو کو گھر میں بیوی کے مرد رشتہ داروں کا آنا پسند نہ تھا۔ اس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں