0

اٹھارہ سو سال پرانی خلائی مخلوق کی ممی دریافت

لیما(نیا محاز ) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے 2018ءمیں ایک عجیب و غریب ممی دریافت ہوئی تھی، جس کے ہاتھوں اور پیروں کی صرف تین تین انگلیاں تھیں۔ یہ ممی ایک مقبرے سے ملی تھی، جسے سائنسدانوں کی طرف سے ’ماریا‘ کا نام دیا گیا۔ اب اس ممی پر تحقیق میں مزید چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ‘

میل آن لائن کے مطابق ممی کے ڈی این اے کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ یہ1800سال قدیم ہے اور حیران کن طور پر اس کا جسم 98.5فیصد حصہ انسانوں سے ملتا جلتا ہے، جبکہ جسم کا 1.5فیصد حصہ کسی غیرمرئی مخلوق جیسا ہے، جس کی وجہ سے اسے خلائی مخلوق کی ممی قرار دیا جا رہا ہے۔
انسانوں سے اس کی اتنی جسمانی مشابہت کے باوجود اس کے جسم کے کئی اعضاءانسانوں سے یکسر مختلف ہیں۔ مثال کے طور پر اس کے ہاتھوں اور پیروں کی تین تین انگلیاں ہیں اور ان کی لمبائی انسانی انگلیوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔یہ ممی اگرچہ خاتون کی ہے مگر تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے بال نہیں تھے۔ حتیٰ کہ اس کے بیرونی کان بھی نہیں تھے۔ باہر سے اس کے کانوں کی جگہ صرف سوراخ تھے، جن سے یہ سنتی تھی۔ ‘

تحقیق کاروں کے مطابق یہ ممی 240سے 383عیسوی کے دوران کی ہے۔جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ عورت قدیم نازکا تہذیب سے تعلق رکھتی تھی۔پیرو کے شہر نازکا میں واقع قدیم مقبرے سے اس کے ساتھ پانچ اور ممیاں بھی دریافت ہوئی تھیں، جن میں ایک 9ماہ کے بچے اور چار مردوں کی ممیاں بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں