کراچی (نیا محاز ) پی آئی اے کا ایک اور اسٹیوارڈ کینیڈا کے شہر ٹورونٹو پہنچنے پر ’لاپتہ‘ ہوگیا۔ سالِ رواں کے دوران کینیڈا پہنچ کر غائب ہونے والے کریو ممبرز کی تعداد اب سات ہوگئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے نور شیر کے غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ یہ اسٹیوارڈ پی کے 781 کے ذریعے ٹورونٹو پہنچا تھا۔ یہ پرواز اسلام آباد سے پیر کو یعنی عیدالاضحٰی کے پہلے دن روانہ ہوئی تھی۔
جنوری 2023 سے اب تک تک پی آئی اے کے 14 کریو ممبرز ٹورونٹو پہنچنے کے بعد واپس نہیں آئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ نور شیر نے 2003 میں پی آئی اے سے وابستگی اختیار کی تھی۔ وہ منجھا ہوا فلائٹ اٹینڈنٹ ہے۔لاپتہ ہونے والے کریو ممبر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کام کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست دے کر سکونت اختیار کرنا بہت آسان ہے۔ بہت سے لوگ قانون میں پائی جانے والی اسی نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔