0

کینیا میں عوامی احتجاج کے باعث حکومت ٹیکسوں میں اضافہ واپس لینے پر مجبور

نیروبی (نیا محاز )کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے پر عوام کا احتجاج رنگ لے آیا، صدر ولیم روٹو نے مالیاتی بل پر دستخط نہیں کیے۔

مقامی میڈیا کے مطابق صدر نے مالیاتی بل کو ترامیم کےلیے واپس پارلیمنٹ بھجوا دیا ہے۔صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ کینیا کے صدر عوام سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف گذشتہ روز ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔کینیا میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے 23 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں