ایسٹبورن (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 26 جون2024ء) ال سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔
ال سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔