0

پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کےغیر معمولی اثرات کا سامنا ہے، شہزاد رائے

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 26 جون2024ء) معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہاہے کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کےغیر معمولی اثرات کا سامنا ہے۔خواتین کی صحت سے متعلق قومی کانفرنس کے دوسرے دن کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں شہزاد رائے نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پرقابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے اور اس کے ملکی معیشت اور ترقی پر پڑنے والے ممکنہ اثرات بچوں کی تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے موضوعات کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ شہزاد رائے نے کہا کہ ایسی تعلیم جو افراد کو پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے کی اہلیت رکھنے والے باصلاحیت رہنما بنا سکے، کے لئے سکولوں اور تعلیم کے مقامات کو بچوں کے لیے سازگار بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں