عاصم اظہر نے حال ہی میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی 30ویں سالگرہ منائی اور تقریب کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ پوسٹ کی نویں سلائیڈ نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی، جن کا خیال ہے کہ اس میں ہانیہ عامر بھی موجود ہیں۔
صارفین نے کمنٹس میں اس کلپ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ کک اسکوٹر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے اسے ہانیہ کی کچھ عرصہ قبل شیئر کی گئی اسکوٹر ویڈیو سے بھی جوڑا، جس میں عاصم اظہر کا نیا گانا سنائی دے رہا تھا۔ صارفین کے مطابق دونوں ویڈیوز میں دکھائی دینے والی جگہ بھی ایک جیسی محسوس ہوتی ہے۔
عاصم کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ نویں سلائیڈ میں ہانیہ نظر آرہی ہیں، جبکہ دوسرے صارف نے دعویٰ کیا کہ اس میں دونوں کک اسکوٹر پر موجود ہیں۔ ایک اور تبصرے میں نویں سلائیڈ کو پوسٹ کا اصل دلچسپ حصہ قرار دیا گیا۔ بعض مداحوں نے دوسروں کو ہانیہ کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر دونوں ویڈیوز کا موازنہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔